خوشنما پھول خوبصورت تتیلیاںاور موسم بہار
۔بہار کا موسم سب موسموں سے زیادہ خوشگوار ہوتا ہے۔اس موسم میں سہانہ سماں اور دلفریب نظارے باغوں۔کوہساروں اور لالہ زاروں میں ہوتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اس موسم کو موسموں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔باغ میں پھول کھلے ہوتے ہیں، درخت سرسبز اور شاداب ہوتے ہیں۔باغ کا ذرہ ذرہ خوش نظر آتا ہے، پرندے مست ہوتے ہیں اور درخت کی ڈالیوں پر جھومتے نظر آتے ہیں۔بعض پرندے جو سردی کے موسم سرد ملکوں سے چلے جاتے ہیں،اس موسم میں آکر بہار سے لطف حاصل کرتے ہیں۔پپہیے کی پی، پی۔موروں کا ناچنا اور بلبل کے رس بھرے گیت اور قمری کا نعرۂ حق سن کر دل و دماغ میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے
2020 Pink Cherry Blossoms Photo Shoot Backgrounds Old Trees With Red Lanterns Outdoor Scenic Wallpaper ...
موسم بہار میں خوشنما رنگوں والی تتیلیاں
Blue Butterfly
رنگ رنگ کے پھول
صبح کے وقت باغوں میں چلنا پھرنا سہانا معلوم ہوتا ہے۔آنکھیں طراوت اور دل سرور محسوس کرتے ہیں۔ باغوں میں صبح کے وقت ایک روحانی کیفیت معلوم ہوتی ہے۔ ہر باغ خوشبو سے مہکتا ہے، باغوں میں مردوں اور عورتوں کی ٹولیاں نظر آتی ہیں۔ جلوہ قدرت کا مشاہدہ کرنا ہو تو باغوں مرغزاروں میں ہو سکتا ہے۔پرندے میٹھے میٹھے راگ خدا کی تعریف میں گاتے ہیں۔شاعروں نے بہار کی تعریف میں بہت نظمیں لکھی ہیں۔
FLOWERS ARE IN BLOOM.
بہار کے خوبصورت رنگ پرندے
very nice
ReplyDelete